اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر حسین دہقان اور روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شویگو نے آج صبح تہران میں ایک فوجی معاہدے پر دستخط کۓ۔ اس معاہدے میں دہشتگردی، تقسیم اور انتہا پسندی کے مقابلے، دونوں ممالک کے مفادات نیز خطے میں قیام امن کے لۓ باہمی تعاون کی سطح بڑھانے پر تاکید کی گئی ہے۔ اس فوجی معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں طاقتور روس اور آزاد ایران عالمی اور عالمی امن و استحکام کے دو اہم رکن ہیں کہا کہ ایران دہشتگردی کےخلاف اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرنے کے ذریعے خطے کی حکومتوں اور اقوام کا دفاع کررہا ہے اور وہ خطے کے استحکام اور سیکورٹی کے لۓ ذمےداری کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
.......
/169